Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

وہ دن دور نہیں جب پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہوگا: صدر، وزیراعظم کا پیغام

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ کے ماڈل پر ایک حقیقی جمہوری فلاحی ریاست کے طور پر پاکستان کی ترقی کے لیے خود کو وقف کرنا ہے۔
شائع 23 مارچ 2022 11:35am
فوٹو ـــــ ریڈیو پاکستان
فوٹو ـــــ ریڈیو پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان معاشی طور پر مضبوط اور خوشحال ملک بنے گا۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کا مطالبہ وقت کے ساتھ سیاسی طور پر درست ثابت ہوا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم یہ یقین کرنے کے لیے کافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اُس وقت کی مسلم قیادت نے واضح طور پر تصور کیا تھا کہ اگر مسلمان غیر منقسم ہندوستان میں ہندو اکثریت کے رحم و کرم پر رہیں تو ان کے لیے کیا ہوگا۔

وزیراعظم عمران خان کا پیٖغام

اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے قائداعظم محمد علی جناح کے دیے گئے اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا۔

عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ کے ماڈل پر ایک حقیقی جمہوری فلاحی ریاست کے طور پر پاکستان کی ترقی کے لیے خود کو وقف کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غربت کے خاتمے اور انصاف کے فروغ کے لیے طویل المدتی اصلاحات اور اقدامات کیے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی توجہ معاشرے کے پسماندہ طبقات پر مرکوز ہے تاکہ انہیں مساوی مواقع فراہم کیے جاسکیں۔

اسلام آباد

Prime Minister Imran Khan

President Arif Alvi

Pakistan Day

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div