Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

کرکٹ اور سیاست میں فرق ہے: یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کرکٹ اور سیاست میں ...
شائع 02 اپريل 2022 02:44pm
Photo: FILE
Photo: FILE

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کرکٹ اور سیاست میں فرق ہے، یہاں آخری گیند نہیں ہم 172 ارکان دکھانے کو تیار ہیں عمران خان ہمیں خدمت کا موقع تو دیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان اچھے اسپورٹس مین ہیں ان کو اسپورٹ مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد آچکا ہے اسمبلی توڑ نہیں سکتے، سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کونسا لوگوں کو اشتعال دلایا ،کھبی مخالف کے ساتھ برا سلوک نہیں کیا،ہمارا مقصد اقتدار میں آنا نہیں نہ ہی ہم چور دروازے سے آنا چاہتے ہیں اپوزیشن اور حکومت کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کا ایک دوسرے پر انحصار ہوتا ہے،اگر آپ (ملکوں) لوگوں کو ناراض کریں تو پھر سفارت کاری کیسے ہوئی۔

اسلام آباد

punjab

PPP

Yousuf Raza Gilani

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div