Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم ، پی ٹی آئی ایم این ایز عدم اعتماد پر ووٹنگ میں شرکت کریں گے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے...
شائع 02 اپريل 2022 04:35pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی تبدیل کردی ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان اور تمام پارٹی ایم این ایز اب کل قومی اسمبلی کی کارروائی میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو شکست دینے کے لیے پرامید ہے اور پارٹی قانون سازوں کو کل قومی اسمبلی کی کارروائی میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے دن حکومتی بنچوں کے ایم این ایز غیر حاضر رہیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے حکمراں پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے پی ٹی آئی کے ایم این ایز کو ہدایات جاری کی ہے، جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن قومی اسمبلی (این اے) کے اجلاس میں شرکت سے گریز کریں۔

جب کہ کسی بھی قانون ساز کی جانب سے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں آرٹیکل 63 (اے) کے نفاذ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

پاکستان

اسلام آباد

National Assembly

no trust move

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div