Aaj News

پیر, ستمبر 09, 2024  
04 Rabi ul Awal 1446  

ایل این جی کے 6 اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے ٹینڈر جاری

وفاقی حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ایل این جی خریداری کے ٹینڈر جاری کردیئے ہیں۔
شائع 18 اپريل 2022 10:19am

اسلام آباد: ایل این جی کے 6 اسپاٹ کارگوز کی خریداری کیلئے ٹینڈرجاری کردیئے گئے جبکہ عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی گئیں ہیں اور 21 اپریل کو بولیاں کھول دی جائیں گی۔

وفاقی حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے ایل این جی خریداری کے ٹینڈر جاری کردیئے ہیں۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 6ایل این جی کارگوز خریداری کیلئے ٹینڈر جاری کئے ہیں،مئی اورجون میں ایل این جی کے 3،3کارگوز خریدے جائیں گے۔

پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے 21اپریل تک عالمی کمپنیوں سے بولیاں طلب کی ہیں،21اپریل کو ہی بولیاں کھول دی جائیں گی۔

ایل این جی کارگوز کی سپلائی 12سے 13مئی 17سے 18مئی اورچ27سے 28مئی کیلئے مانگی گئی ہیں ،جون میں ایل این جی سپلائی یکم سے 2جون 6سے 7جون اور 16سے 17جون کومانگی گئی ہیں ،پاکستان ایل این جی لمیٹڈ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ پٹر ولیم ڈویژن کی کمپنی ہے۔

اسلام آباد

LNG