Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

ملک کے حالات گھمبیر، پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جارہے ہیں، شیخ رشید

ملک کیلئے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں، سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کےن ک گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا ہے، شیخ رشید
شائع 24 اپريل 2022 01:08pm

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات گھمبیر، پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جارہے ہیں، جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جارہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ملک کے حالات گمبھیر، پریشان کن اور تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں، وہ لوگ جنہیں جیلوں میں ہونا چاہیئے تھا انہیں اہم عہدوں پر تعینات کیا جا رہا ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ سب سے پریشان کن بات یہ ہے کہ ملک کیلئے جن کی عزت کرنا لازم ہے وہ بھی سوالیہ نشان بنتے جا رہے ہیں، سامراج کے ایجنٹوں نے اپنے مفاد کےن ک گندی نالی کی اینٹوں کو تاج محل میں سجا دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ قوم میری بات یاد رکھے کہ عمران خان کی اسلام آباد کیلئے کال دنیا کو حیران کر دے گی اور ایسا زناٹےکا رن پڑے گا کہ پاکستان کی تاریخ کی سب سے کم مدت والی یہ موجودہ حکومت ہو گی۔

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

AML

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div