Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مسجد نبویﷺ واقعے پر سعودی حکام اِن ایکشن، گرفتاریوں کی بھی تصدیق کردی

سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر نے کہا کہ مسجد نبویﷺ کی بے حرمتی پر کارروائی کی گئی جس میں کچھ پاکستانیوں کو قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
شائع 29 اپريل 2022 08:37pm
بے حرمتی پر کچھ  افراد  کو گرفتار  کرنے کی کارروائی کی  گئی۔  فوٹو — اسکرین گریب
بے حرمتی پر کچھ افراد کو گرفتار کرنے کی کارروائی کی گئی۔ فوٹو — اسکرین گریب

مدینہ: مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر سعودی حکام ایکشن میں آگئے۔

ایک بیان میں سعودی سفارت خانہ کے میڈیا ڈائریکٹر نے کہا کہ مسجد نبویﷺ کی بے حرمتی پر کچھ افراد کو گرفتار کرنے کی کارروائی کی گئی جس میں کچھ پاکستانیوں کو قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسجد نبویﷺ میں وفاقی وزرا کی موجودگی کے موقع پر ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں کچھ افراد نے وفد پر چور چور کےنعرے لگائے تھے۔

pilgrims

Arrested

Pakistani

Masjid e Nabvi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div