Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بے نظیر آباد میں کار خشک نہر میں جاگری، آگ لگنے سے 7 افراد جاں بحق

بے نظیرآباد میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 7جانیں چلی گئیں، سکرنڈ کے قریب تیز رفتار کار خشک نہر میں جاگری، حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی۔
اپ ڈیٹ 02 مئ 2022 11:54am

سکرنڈ: بے نظیرآباد کے قریب سکرنڈ میں کار خشک نہر میں جاگری، کار میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

بے نظیرآباد میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 7جانیں چلی گئیں، سکرنڈ کے قریب تیز رفتار کار خشک نہر میں جاگری، حادثے کے بعد کار میں آگ بھڑک اٹھی۔

آگ نے کار میں موجود افراد کو جلا ڈالا، مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں ۔

مقامی افراد نے لاشوں کو کار سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جبکہ کار سوار افراد عید منانے مورو جارہےتھے۔

ادھر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعےکانوٹس لے لیا اورکمشنرکو متاثرہ خاندان سے تعاون کی ہدایت کردی۔

Car

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div