Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

الیکشن اصلاحات کے بعد ملک میں عام انتخابات جلد ہونے چاہیے: مولانا عبدالغفور حیدری

کوئٹہ: جمیعت علما اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور...
شائع 04 مئ 2022 04:30pm

کوئٹہ: جمیعت علما اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران نیازی ایک فتنہ ہے، جس طرح ہم نے اس کو حکومت سے نکال باہر پھینک دیا، اب بھی ان سے قانون کے مطابق نمٹنے کے لٸے تیار ہے۔

قلات میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آٸی حرم پاک کے تقدس کی پامالی کے مرتکب ہوگٸی ہے، افسوس کہ کچھ نادان لوگ اب بھی پی ٹی آئی کی ترجمانی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن اصلاحات کے بعد ملک میں عام انتخابات جلد ہونے چاہیے، حالانکہ جمعیت عما اسلام کا روز اول سے ملک میں صاف اور شفاف الیکشن کا مطالبہ ریکارڈ پر ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک کو 2018 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے ذریعہ نا اہل ٹولے کے حوالے کرکے ملک کی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا گیاتھا، مگر اب وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت کی بہتری کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا ئیں جارہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ ہمارے جماعت کی خواٸش ہے کہ مولانا فضل الراحمان کو صدر بنایا جاٸے مگر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کا اس بارے میں جوبھی فیصلہ ہو گا ہمیں قبول ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی سے جس طرح پہلے قانون کے مطابق نمٹے ہیں اور اب بھی ان کے ساتھ پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق نمٹ لیں گے۔

quetta

JUIF

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div