Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

دریائے سندھ: کوٹری بیراج پر ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی تعداد 200 کیوسک تک جاپہنچی

سندھ میں پانی قلت شدت اختیار کر گئی ہے، کوٹری برراج کے مقام پر دریائے سندھ صحرا کا منظر پیش کر رہا ہے۔
اپ ڈیٹ 08 مئ 2022 10:46am

کوٹری :دریائے سندھ میں کوٹری بیراج کے مقام پر ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی تعداد 200 کیوسک تک جاپہنچی، جس کے باعث پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی، جس سے نہ صرف آبادگار پریشان ہیں لیکن شہریوں کو قلت آب کا سامنا ہے۔

سندھ میں پانی قلت شدت اختیار کر گئی ہے، کوٹری برراج کے مقام پر دریائے سندھ صحرا کا منظر پیش کر رہا ہے۔

المیہ ہے کہ کوٹری بر اج پر محض 200کیوسک پانی دستیاب ہے جس سے ایک گاؤں کو پانی کی فراہمی بھی نہ ہوسکے۔

دریائے سندھ میں پانی نہ ہونے کے باعث دریائے سندھ کی پلا مچھلی نایاب ہونے لگی ہے۔

آبپاشی حکام کے مطابق گڈو بر اج پر 30ہزار کیوسک اور سکھر برپاج پر 28ہزارکیوسک پانی موجود ہے لیکن کوٹری برکاج پر اپ اسٹریم میں 4ہزار کیوسک پانی دستیاب ہے جو قلت کو ختم نہیں کر سکتا ۔

کوٹری بریاج پر کم از کم 10ہزار کیوسک پانی کی ضرورت ہے لیکن ڈاؤن اسٹریم میں پانی موجود ہی نہیں ،پانی کی جگہ ریت ہی ریت ہے۔

پانی نہ ہونے کے باعث، جامشورو، بدین، ٹھٹہ، سجاول سمیت مختلف اضلاع میں زرعی زمینیں بنجر ہو رہی ہیں۔

جامشورو میں سیہون، مانجھند اور کوٹری تعصیلوں میں شہریوں کو قلت آب کا سامنا ہے جبکہ ساحلی علاقوں میں سمندر میٹھے پانی سے محروم ہے جس کے باعث ہزاروں ایکڑ زمین سمندر برباد ہو رہی ہے۔

آبادگاروں اور شہریوں نے کوٹری برماج ڈاؤن اسٹریم میں پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

water shortage

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div