Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

امریکا میں حملہ آور کی سپراسٹور میں اندھا دھند فائرنگ، 10 افراد ہلاک

سیاہ فام رہنما نے صدر بائیڈن سے امریکا میں منافرت کے مقابلے کا مطالبہ کردیا۔
اپ ڈیٹ 15 مئ 2022 12:55pm
14 مئی 2022 کو نیویارک کے بفیلو میں ٹاپس سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں ـــ فوٹو رائٹرز
14 مئی 2022 کو نیویارک کے بفیلو میں ٹاپس سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں ـــ فوٹو رائٹرز

نیویارک: امریکا میں ایک حملہ آور نے سپراسٹور میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 10 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

امریکی ریاست نیویارک کے سپراسٹور میں فائرنگ کے نتیجے میں سیاہ فام شہریوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ واقعہ نسلی تعصب قرار دے دیا گیا۔

تاہم حملہ آور کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ آئندہ ہفتے مقامی عدالت میں سماعت ہوگی جبکہ واقعے کی سیاہ فام افراد کی جانب سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ سفید فام نوجوان نے فوجی لباس پہنے مارکیٹ میں خریداری کرتے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی اورحملے کو براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا۔

واضح رہے کہ سیاہ فام رہنما نے صدر بائیڈن سے امریکا میں منافرت کے مقابلے کا مطالبہ کردیا۔

New York

firing incident

USA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div