Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

وزیراعظم، وزیر خارجہ کی میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔
شائع 15 مئ 2022 01:33pm
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی____ فوٹو فائل
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی____ فوٹو فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے میران شاہ میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سفاک وحشت اور درندگی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،ان قاتلوں کے سرپرستوں کو سزا دے کر رہیں گے۔

دریں اثنا وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم نے اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس، متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

ان کا کہناتھا کہ شجاعت و شہادت ہماری افوج کی تابناک روایت ہے، ہمارے شہدا نے اسے برقرار رکھا ہے، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگان نہیں جائیں گی، پوری قوم دہشتگردوں سے سینہ سپر پاک فوج کے ساتھ ہے۔

اس کے ساتھ سابق صدر آصف علی زرداری نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے دہشتگردی کی نرسریوں کو تباہ کرنا ہوگا۔

سابق صدر نے کہا کہ دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو قانون کی گرفت میں لاکر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کے قریب خودکش دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں اور 3 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہو گئے تھے۔

تاہم انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور ان کے سہولت کاروں کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہیں۔

Bilawal Bhutto

Shehbaz Sharif

PPP

Asif Zardari