Aaj News

ہفتہ, نومبر 09, 2024  
06 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز صحت یابی کے بعد اسپتال سے رخصت

شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں سمیت سعودی عرب کے عوام کے فراخدلی کے جذبات اور دعاؤں کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
شائع 16 مئ 2022 09:12am

ریاض: شاہی عدالت نے کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز طبی معائنے اور علاج کے بعد ہسپتال سے رخصت ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان نے گزشتہ اتوار کو جدہ کے کنگ فیصل سپیشلسٹ اسپتال میں کالونیسکوپی کا عمل کروایا تھا اور شاہی عدالت نے کہا تھا کہ نتائج ٹھیک ہیں۔

تاہم ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا تھا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیزکو کچھ وقت آرام کرنے کے لیے اسپتال میں ہی رہنا چاہیے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق “ شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے اپنے بیٹوں اور بیٹیوں سمیت مملکت سعودی عرب کے عوام کے فراخ دِلی کے جذبات اور دعاؤں کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔“

سعودی میڈیا نے مزید کہا کہ انہوں نے تمام علاقائی اور بین الاقوامی رہنماؤں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا جنہوں نے انہیں نیک تمنائیں بھیجیں۔

خیال رہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز(86 سالہ) کا سنہ 2020 میں پتے کا آپریشن ہوا اور مارچ میں ان کے دل کے پیس میکر کی بیٹری تبدیل کرائی گئی۔

Saudi Arabia

جدہ

مشرق وسطیٰ

King Salman