Aaj News

31 مئی کو ملکی تاریخ کے اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں، شیخ رشید

نوازشریف کو پاکستان آنے سےکس نے روکا ہے، نوازشریف پاکستان آئیں اور الیکشن کروائیں، جس جہازمیں نوازشریف بیٹھیں گے مسافراترجائیں گے. سربراہ عوامی مسلم لیگ
شائع 17 مئ 2022 11:43am

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے نواز شریف سے بدلہ لیا ہے ،31 مئی کو ملکی تاریخ کے اہم فیصلے ہونے جارہے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ رشید احمد نے اسلام آبادہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ 31 مئی تک اہم فیصلے ہوجائیں گے،پنجاب میں حکومت نامی کوئی چیزنہیں، ڈالر200 روپے تک پہنچ رہاہے، کل عدالت میں میری پیشی ہے تفصیلی بات کروں گا، ان لوگوں سے ملک نہیں چل رہا۔

شیخ رشید نے کہاکہ آصف زرداری نےنوازشریف سے بدلہ لے لیا ہے، اگلے 48 گھنٹوں میں فیصلے ہو جائیں گے، نوازشریف کوپاکستان آنے سےکس نے روکا ہے، نوازشریف پاکستان آئیں اور الیکشن کروائیں، جس جہازمیں نوازشریف بیٹھیں گےمسافراترجائیں گے ،آج پورے ملک میں چور اور غدار کا نعرہ ہے، نواز شریف واپس آئیں،چورکے نعرے لگیں گے۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز،شہبازشریف اور آصف زرداری کے کیسز ختم کرنے کیلئے کام ہورہا ہے،ایف آئی اے ان کیسز کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہے ،ڈی جی ایف آئی اے کو کیوں ہٹایا؟کیونکہ کیس واپس نہیں لئے ،شہباز شریف اور حمزہ شہبازاپنے کرائے کے آفیسر لگارہے ہیں۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ادارے آگے بڑھیں، عوام کا مطالبہ صرف الیکشن ہیں،عمران خان کی اپنی سیاست ہے، میں عمران خان کے ساتھ ہوں ، 20 مئی کو عمران خان ملتان سے کال دے گا ۔

IHC

Nawaz Sharif

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

press confrence

AML

Comments are closed on this story.

مقبول ترین