Aaj News

پنجاب میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

ذرائع کے مطابق لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی رسد 4000 جبکہ طلب 4600 میگاواٹ ہے۔
شائع 18 مئ 2022 03:39pm
<p>لاہور شہر اور مضافات میں 4 سے 5 گھنٹے لوڈ شیڈنگ  کی جارہی ہے ـــ فوٹو فائل</p>

لاہور شہر اور مضافات میں 4 سے 5 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ـــ فوٹو فائل

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

آج نیوز کے مطابق لاہور شہر اور مضافات میں 4 سے 5 گھنٹے جبکہ شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ اور پتوکی سمیت دیگر شہروں میں 7 سے 8 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا دیہات میں صورتحال اور بھی خراب ہے جبکہ بجلی کی بندش کے ساتھ پانی کی فراہمی معطل ہونے کی بھی شکایات ہیں۔

تاہم جس کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں اور دفاتر جانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کے سسٹم پر بجلی کی رسد 4000 جبکہ طلب 4600 میگاواٹ ہے۔

علاوہ ازیں مختلف علاقوں سے ٹرانسفارمرز جلنے اور کم وولٹیج کی شکایات بھی آ رہی ہیں۔

lahore

punjab

load shedding

Comments are closed on this story.