Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن کالعدم قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

درخواست کے مطابق پی ٹی آٸی اور ق لیگ کے اراکین کو اسمبلی سے نکالا گیا اور حمزہ شہباز کی ایما پر پولیس نے ووٹرز کو زبردستی روکا۔
شائع 19 مئ 2022 05:18pm
سیکریٹری اسمبلی نے انہیں داخلے سے روکا تھا۔  فوٹو — فائل
سیکریٹری اسمبلی نے انہیں داخلے سے روکا تھا۔ فوٹو — فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا الیکشن کالعدم قرار دینے کے لئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

پی ٹی آئی کے سبطین خان سمیت 5 اراکین کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آٸی اور ق لیگ کے اراکین کو اسمبلی سے نکالا گیا اور حمزہ شہباز کی ایما پر پولیس نے ووٹرز کو زبردستی روکا۔

درخواست کے متن میں لکھا گیا کہ ایوان میں پراٸیویٹ شخص کے آنے پر پابندی ہے جس کے تحت سیکریٹری اسمبلی نے انہیں داخلے سے روکا تھا لیکن ڈپٹی سیکریٹری نے 300 لوگوں کو اسمبلی میں بلایا اس لئے حمزہ شہباز کا الیکشن غیر قانونی ہے جسے کالعدم قرار دیا جاٸے۔

LHC

cm punjab

Hamza Shehbaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div