Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پنجاب اسمبلی میں آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی گئیں: فیاض الحسن چوہان

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، کوئی قانون منتخب...
شائع 22 مئ 2022 03:04pm
Photo: FILE
Photo: FILE

پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں آئین وقانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، کوئی قانون منتخب رکن کو اسمبلی آنے سے نہیں روکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ حمزہ شہباز نے کل بھی جھوٹ کی سیاست کی، شیریں مزاری کو پہلے گرفتار کروایا پھر رہائی کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج جوماحول بنایا گیا تھا وہ ان پر الٹا ہوگیا ہے، چیئرآف پینل نے پرویزالہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد نمٹادی، آج ن لیگ کی جانب سے بدمعاشی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب سیکرٹری اسمبلی کےماتحت نہیں، اس وقت ملک میں ن لیگ کی حکومت ہے، سب کو معلوم ہے پولیس کس کے احکامات مان رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہٹ دھرمی ہم نے نہیں،آل شریف نے اپنائی ہوئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div