Aaj News

اتوار, مئ 19, 2024  
10 Dhul-Qadah 1445  

حج ساڑھے 6 لاکھ روپے سے کم ہوگا، وزیر مذہبی امور کا وعدہ

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو بے نقاب کریں گے، حج ساڑھے 6 لاکھ روپے سے کم ہوگا۔
شائع 27 مئ 2022 02:26pm
اسکرین گریب فوٹو
اسکرین گریب فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی مفتی عبدالشکور کہا کہ آج میں آپ کو خوشخبری سناتا ہوں کہ حج ساڑھے 6 لاکھ روپے سے کم ہوگا۔

مفتی عبدالشکور نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اس بارے میں وسیع تفصیلات بتائیں کہ ان کے سعودی عرب کے دورے کیلئے کس طرح فنڈنگ ​​کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح حج کیلئے کم اخراجات کو یقینی بناتے ہیں، جن میں حاجیوں کیلئے نقل و حمل اور قیام کی سہولیات آتی ہیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امورنے حج کے اخراجات پر سابق وزیراعظم عمران خان پر برہمی کا اظہار کیا۔

مفتی عبدالشکور کا کہنا تھا کہ “آپ لوگوں کیلئے مدینہ کے دروازے بند کر رہے ہیں، قیمتوں میں تضادات ہیں جبکہ میں حج کو7 لاکھ روپے سے نیچے لاؤں گا جبکہ سعودی عرب نے پوری دنیا کیلئے 9 ہزار ریال سے زیادہ دینے کا اعلان کر دیا”۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی، تو حج پر 11 لاکھ روپے خرچ ہوتے! لیکن میں اس پر قائم رہا اور آج میں آپ کو خوشخبری سناتا ہوں کہ انشاء اللہ یہ ساڑھے 6 لاکھ روپے سے کم ہوگا۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو بے نقاب کریں گے، جنہوں نے حج مہنگا کیا تاہم اسی دوارن انہوں نے طنزیہ لہجے میں اس نے کہا کہ “وہ کہتے ہیں کہ عبدالشکور سفر پر گئے تھے، وہ یہاں اور وہاں گیا’’ میں آپ کو بتاتا ہوں، میں کوئی ایسا نہیں ہوں جو گھومتا پھرتا ہوں۔ میں چھٹیوں پر نہیں جاتا۔”

علاوہ ازیں انہوں نے اپنی تقریر کے دوران ہی ایک ایسے لفظ کے استعمال نے جو ‘مولا’ سے مماثلت رکھتا تھا، جس نے اسپیکر کی توجہ حاصل کی۔

تاہم وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ میرے لیے راستہ کھولتا ہے جبکہ اس کے بعد انہوں نے قرآن پاک کا حوالہ دیا لیکن اسپیکر نے انہیں روک دیا، اس کے ساتھ ہی اسپیکرنے کہا کہ “براہ کرم لفظ مولا کو حذف کر دیں۔”

مفتی شکور نے پوچھا کہ “کون سا لفظ؟”، تو ایوان میں موجود ممبران نے جواب میں ‘‘مولا’’ کہا تھا، جس کے بعد انہوں نے پوچھا کہ “مولا خطرناک لفظ ہے؟” دوبارہ انہوں نے پوچھا کہ کونسا لفظ جس پر وہ مسکرائے اور جواب میں انہوں نے “مولا” کہا۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ وہ عمرے کو سستا کرنے کیلئے کام کریں گے اور پاکستان کے غیر مسلموں کو نہیں بھولے ہیں، مزید کہا کہ میں بھی ان کا وزیر ہوں۔

تاہم انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے ساتھ حج کو سستا بنانے کا وعدہ بھی کیا۔