Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مسجد نبوی واقعہ: مدینہ کی عدالت نے پاکستانی شہری کو تین سال قید کی سزا سنادی

سیاسی نعرے بازی اور شور شرابہ کرنے کے الزام میں پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 08 جون 2022 09:58pm
شہری کو تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ — فوٹو — فائل
شہری کو تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔ — فوٹو — فائل
A Pakistani man was convicted of making noise in Masjid Nabavi | Aaj Updates

مسجد نبویﷺ واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں مدینہ منورہ کی عدالت نے ایک پاکستانی شہری کو تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

مدینہ منورہ کی عدالت کے تین رکنی بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے پاکستانی شہری محمد طاہر کو وزیراعظم شہباز شریف کی مسجد نبویﷺ میں حاضری کے دوران شور شرابہ اور نعرے بازی کرنے کے علاوہ ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں تین سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔

کہ یاد رہے کہ وزیراعظم کی مسجد نبویﷺ کی حاضری کے دوران سیاسی نعرے بازی اور شور شرابہ کرنے کے الزام میں پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Madinah

Verdict

Masjid e Nabwi incident

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div