Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم: جوڈیشل مجسٹریٹ کی لاش کا جائزہ لینے کی ہدایت

عامر لیاقت حسین کی لاش لینے کیلئے اہل خانہ چھیپا سردخانے پہنچے تو پولیس نے لاش حوالے کرنے سے انکار کردیا۔
اپ ڈیٹ 10 جون 2022 03:22pm
عامر لیاقت حسین، فوٹو فائل
عامر لیاقت حسین، فوٹو فائل

کراچی: عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کی پولیس سرجن کولاش کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

آج نیوز کے مطابق اہل خانہ کے وکیل خورشیدخان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ میت کی جانچ کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جبکہ عدالت رپورٹ کے بعد پوسٹمارٹم سےمتعلق فیصلہ کرے گی۔

قبل ازیں عامر لیاقت حسین کے ورثا اور پولیس کے درمیان پوسٹ مارٹم نہ کرانے کے حوالے سے لکھا گیا حلف نامہ کچھ دیر بعد پولیس نے ماننے سے انکار کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق 174 کی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم ہرصورت لازمی ہے جبکہ عدالتی حکم نامہ ہی پوسٹ مارٹم رکوا سکتا ہے.

عامر لیاقت حسین کی لاش لینے کیلئے اہل خانہ چھیپا سردخانے پہنچے تو وہاں پولیس پہلے سے ہی موجود تھی، پولیس نے لاش حوالے کرنے سے انکار کردیا۔

بعد ازاں عامر لیاقت کے ورثا اور پولیس حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے، جس میں دونوں کے درمیان حلف نامہ لکھوایا گیا کہ پوسٹ مارٹم کے بغیر لاش حوالے کردی جائے، جس پر دونوں متفق بھی ہوگئے۔

تاہم کچھ ہی دیرمعاملہ پھر الجھ گیا ورثا اور پولیس میں پوسٹ مارٹم نہ کرانے کا حلف نامہ دینے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ کو اعلی پولیس حکام کی کال آگئی اور پولیس نے حلفنامہ لینے سے منع کردیا۔

یاد رہے اس سے قبل تھانہ بریگیڈ پولیس کی جانب سے چھیپا انچارج سردخانے کو خط لکھا گیا تھا۔

خط میں کہا گیا تھا عامر لیاقت کی لاش کسی کے حوالے نہ کیا جائے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Aamir Liaquat

Aamir Liaquat Hussain

Bushra Aamir Liaquat

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div