Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پیٹرول کی بچت: خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین کیلئے ‘ورک فرام ہوم’ کی منظوری

وزیر خزانہ تیمور خان جھاگڑا کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ پیٹرول اور بجلی کی بچت کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 14 جون 2022 11:36pm
تعطیل بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو — اے ایف پی
تعطیل بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فوٹو — اے ایف پی

خیبر پختونخوا میں جمعے کو دفتر جانے والے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر خزانہ تیمور خان جھاگڑا کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ پیٹرول اور بجلی کی بچت کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں پیٹرول کی 40 فیصد بچت کے لیے کئی دفاتر میں ہفتے کو کام کی پالیسی ختم کر دی گئی ہے۔

کچھ روز قبل وفاقی حکومت نے ہفتے کی تعطیل بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہفتے کو چُھٹی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے مطابق پیر تا جمعرات دفتری اوقات کار صبح آٹھ بجے سے شام چار بجے تک ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیر تا جمعرات سرکاری دفاتر میں دوپہر ایک سے ڈیرھ بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ کو ساڑھے 12 سے ڈھائی بجے تک نماز کا وقفہ ہوگا۔

خیال رہے کہ وزیرعظم شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سمبھالتے ہی ہفتے میں دو تعطیلات ختم کرکے صرف ایک چُٹھی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

خیبر پختونخوا

FUEL PRICES

جمعہ

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div