Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

10 گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔
شائع 16 جون 2022 05:50pm
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کمی۔  فوٹو — فائل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کمی۔ فوٹو — فائل

سونے کی عالمی قیمت میں کمی جب کہ مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کے بھاؤ میں یکدم ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 44 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قدر 857 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 457 روپے ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں چودہ ڈالر کمی کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 1879 ڈالرز پر آگئی ہے۔

پاکستان

Gold Rates

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div