Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

غیر ملکی سیاحوں کی آمد، اسلام آباد سے خنجراب کا سفر رکشوں پر شروع

غیر ملکی سیاح مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے سات دن میں خنجراب ٹاپ پہنچیں گے
شائع 18 جون 2022 12:01pm
فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز

اسلام آباد: غیرملکی سیاحوں نے اسلام آباد سے خنجراب کا سفر رکشوں پرشروع کردیا ہے۔

آج نیوز کے مطابق غیرملکی سیاح ملک کے شمالی علاقہ جات سے ہوتے ہوئے چائنہ بارڈرسے ملحقہ علاقے خنجراب ٹاپ پہنچیں گے۔

پاکستان کے خوبصورت ترین علاقوں کا نظارہ کرنے کیلئے غیرملکی سیاحوں نے رکشوں پرسفر کرنے کو ترجیح دی ہے۔

فوٹو آج نیوز
فوٹو آج نیوز

اسلام آباد سے مہم کا آغاز کرنے والے آٹھ غیر ملکی سیاح مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے سات دن میں خنجراب ٹاپ پہنچیں گے۔

تاہم سیاح آیبٹ آباد، ناران، کاغان، بالاکوٹ سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر یہ رکیں لوگوں کو ملیں گے۔

خیال رہے کہ “خنجراب ٹاپ یا خنجراب پاس” پاکستان کا شمالی علاقہ جات سے گلگت کا بارڈر اور سیاحتی چوٹی ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ پاکستانی تاریخ میں اس سال سب سے زیادہ سیاح آئے ہیں جبکہ گزشتہ حکومت نے آن لائن ویزہ اور دیگر سیاحوں کیلئے سہولیات فراہم کی ہیں۔

دریں اثنا اس مہم کے منتظمین کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں اس سال ریکارڈ سیاح آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رکشوں کے ذریعے غیرملکی سیاح پاکستانی خوبصورتی سے لطف اندوزہونے کے ساتھ ہی ملک کا مثبت امیج دنیا میں اجاگرکرینگے

علاوہ ازیں سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے ہزارہ ڈویژن سمیت ملک کے مختلف حصوں میں استقبالی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔

پاکستان

اسلام آباد

tourism

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div