Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
27 Shawwal 1445  

بزنس مین سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل میں ملوث لے پالک بیٹا گرفتار

بیٹی فرخ مظہر کے قتل کے الزام میں لے پالک بیٹے فہد اور ملازمہ رضیہ کو گرفتار کیا گیا ہے
شائع 19 جون 2022 03:07pm
تصویر(thought co)
تصویر(thought co)

لاہور: معروف بزنس مین سیٹھ عابد کی بیٹی کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، پولیس نے لے پالک بیٹے اور ملازمہ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مسلم ٹاؤن کے علاقہ میں سیٹھ عابد مرحوم کی 62 سالہ بیٹی فرخ مظہر کے قتل کے الزام میں لے پالک بیٹے فہد اور ملازمہ رضیہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جمعہ کی رات کو فرح مظہر کو پیٹ میں گولی لگنے کے باعث زخمی حالت میں نجی اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی تھیں۔

تاہم فہد کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے مطابق فرح نے خود کو گولی مار کر خود کشی کی تھی جبکہ پولیس نے بیان کو مشکوک جان کر تفتیش کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ رضیہ نے بیان دیا کہ ملزم فہد اس سے پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا، رضیہ نے ملزم فہد کے ساتھ مل کر 2 پستول زمین میں دبائے جبکہ قتل میں استعمال ہونے والا پسٹل کچن میں رکھا گیا تھا۔

اس کے علاوہ رضیہ نے فہد کے ساتھ مل کر کرائم سین کو ختم کرنے کی کوشش بھی کی تھی جبکہ وہ طلاق یافتہ اور ایک بیٹی کی ماں ہے۔

تاہم پولیس کے پہنچنے پر رضیہ اور فہد ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ معروف کاروباری شخصیت مرحوم سیٹھ عابد حسین کی بیٹی کو گھر میں فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

lahore

punjab

Seth Abid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div