Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

انڈٰیا کی اگنی پتھ سکیم: نیوی میں خاتون سیلرز کو بھرتی کیا جائے گا

اس سکیم کا اعلان 14 جون کو کیا گیا تھا، جس میں 17.5 سے 21 برس سے نوجوانوں کو چار سال کے لیے فوج میں نوکری فراہم کی جائے گی
شائع 21 جون 2022 12:27am
ان کے مستقبل میں جنگی جہازوں پر بھی تعینات ہونے کے امکانات ہیں۔ تصویر: ٹائمز آف انڈیا
ان کے مستقبل میں جنگی جہازوں پر بھی تعینات ہونے کے امکانات ہیں۔ تصویر: ٹائمز آف انڈیا

انڈیا میں پہلی بار اگنی پتھ سکیم کے تحت رواں برس نیوی میں خاتون سیلرز کو بھرتی کیا جائے گا۔

انڈین نیوز ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس سے ان کے مستقبل میں جنگی جہازوں پر بھی تعینات ہونے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ انڈیا میں اگنی پتھ سکیم کے خلاف احتجاج ہورہے ہیں۔ اس سکیم کا اعلان 14 جون کو کیا گیا تھا، جس میں 17.5 سے 21 برس سے نوجوانوں کو چار سال کے لیے فوج میں نوکری فراہم کی جائے گی۔ اس میں سے 25 فیصد کو 15 برس یا اس سے زائد کے عرصے کے لیے نوکری دی جا سکتی ہے۔

تاہم سکیم کے تحت نیوی میں رواں برس بھرتی کی جانے والی خواتین کی تعداد کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

چیف آف پرسنل وائس ایڈمائرل دنیش کے تریپاتھی کا اتوار کو کہنا تھا کہ نیوی میں اگنی پتھ سکیم صنفی لحاظ سے غیر جانبدار ہوگی۔

“اس وقت جنگی جہازوں پر 30 خواتین افسران تعینات ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ وقت آگیا ہے اب خاتون سیلرز بھی ہوں۔”

ٹائمز آف انڈیا کا کہنا ہے کہ 1990 کی دہائی سے اب تک انڈیا کی 14 لاکھ افراد پر مشتمل مسلح افواج میں خواتین کو بھرتی کیا گیا ہے لیکن 2019-2020 تک صرف افسران کے عہدے پر۔

انڈین کی مسلح افواج میں 70 ہزار افسران میں سے صرف تین ہزار 904 خواتین ہیں۔آرمی میں ایک ہزار 705، ایئرفورس میں ایک ہزار 640 اور نیوی میں 559 خاتون افسران موجود ہیں۔

india

agnipath scheme

women sailors

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div