Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے موسلادھاربارش نےجھل تھل ایک کردیا۔
اپ ڈیٹ 21 جون 2022 09:21am
بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل خوب جم کربرسے، فیصل آباد میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے موسلادھاربارش نےجھل تھل ایک کردیا۔

فیصل آباد میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، شیخوپورہ، پیرمحل، لالیاں ، چنیوٹ، ننکانہ صاحب اور اوکاڑمیں بھی بارش ہوئی ، جس کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

جھنگ میں طوفانی بارش کے باعث فیسکو کے 60 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ بگٹی میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پیرکوہ میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، گلیاں اور سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

lahore

punjab

Faisalabad

Met Office

Rain

cloudy weather

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div