Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

پی ٹی آئی نے پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھا کر بارودی سرنگیں بچھائیں: وزیراعظم

چین ہمیں 2.3 ارب ڈالر قرض دے رہا ہے، دوست ممالک نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا
اپ ڈیٹ 23 جون 2022 06:12pm
ہم اپنی مدت پوری کرکے انتخابات میں جائیں گے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
ہم اپنی مدت پوری کرکے انتخابات میں جائیں گے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھا کر بارودی سرنگیں بچھائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن میں جانا چاہتے تھے، ہم اپنی مدت پوری کرکے انتخابات میں جائیں گے، اتحادیوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم مدت پوری کریں گے، مسلسل محنت سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد مختلف چیلنجز کا سامنا تھا، پی ٹی آئی حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھیں اور پاکستان میں کم کی گئیں، ساڑھے 3 سال تک پی ٹی آئی کو غریب عوام یاد نہیں تھی، پی ٹی آئی نے پیٹرول کی قیمیں نہ بڑھا کر بارودی سرنگیں بچھائیں۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین ہمیں 2.3 ارب ڈالر قرض دے رہا ہے، دوست ممالک نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، ماضی کی حکومت کی غلط پالیسیوں کو ہم بھگت رہے ہیں، ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے شبانہ روز محنت کریں گے.

وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ قیام پاکستان کیلئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، گزشتہ 75 سال میں قیام پاکستان کے مقاصد حاصل نہیں ہوسکے، پاکستان آج مشکل وقت سے گزر رہا ہے، ہمیں اپنے ملک کا مقدر بدلنا ہے، قدرت نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک جیسا منصوبہ فعال نہیں ہوا، ابھی مشکلات آنا ہیں، پہلے دن ہی کہا تھا کہ قوم سے غلط بیانی نہیں کروں گا، ہم 90 دن میں کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ نہیں کریں گے۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے شرائط طے ہوچکی ہیں، معاہدے سے راتوں رات خوشحالی نہیں آئےگی، ہمیں اپنی معیشت کو بہتر بنانا ہوگا، ہمیں ذاتی پسند نہ پسند سے آگے نکلنا ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے 2 ہزار روپے ماہانہ دے رہے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نے اسپتالوں میں مفت علاج ختم کردیئے، کورونا کے دوران لیپ ٹاپ تعلیم کا وسیلہ بنا، ساڑھے 3 سال میں لاکھوں گھر میں سے ایک بھی نہیں دیا گیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترکی اور سعودی عرب سمیت دیگرممالک سے تعلقات خراب کئے، یقین ہے کہ راستہ مشکل ہے ناممکن نہیں، پی ٹی آئی حکومت نے فاش غلطیاں کی ہیں، دنیا میں گیس کی قیمتیں کم تھی تب پی ٹی آئی حکومت نے معاہدہ نہیں کیا، معاہدہ کیا ہوتا تو آج ملک کو سستی گیس مہیا ہورہی ہوتی، ہم کشکول کو توڑ کر دم لیں گے۔

PMLN

Shehbaz Sharif

اسلام آباد

Senators

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div