Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

انرجی بچاؤ مہم: کراچی میں ریسٹورنٹس اور چائے خانوں کے اوقات کار میں تبدیلی کردی

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس اور چائے رات 11 کے بجائے اب ساڑھے 11 بجے تک کُھلے رہیں گے جب کہ ہفتہ کے روز وقت کی پابندی نہیں ہوگی
شائع 24 جون 2022 08:22pm
توانائی کی بچت کے تحت سندھ حکومت نے مارکیٹس 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔  فوٹو — آئی این پی/ ایس اکبر
توانائی کی بچت کے تحت سندھ حکومت نے مارکیٹس 9 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ فوٹو — آئی این پی/ ایس اکبر

توانائی کی بچت کے پیش نظر شہرِ قائد میں ریسٹورنٹس اور چائے کھانوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اوقات کار کی تبدیلی سے متعلق ترمیمی نوٹیفکیشن کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس اور چائے رات 11 کے بجائے اب ساڑھے 11 بجے تک کُھلے رہیں گے جب کہ ہفتہ کے روز وقت کی پابندی نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے چند روز قبل صوبے بھر میں کاروباری مراکز بشمول مارکیٹس، بازاروں، شاپنگ مالز کو رات 9 بجے تک اور ہوٹل و ریسٹورنٹس کو 11 بجے تک کُھلے رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

karachi

sindh govt

energy crisis

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div