Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

اے ٹی ایم مشین نے صارفین کو 5 گنا اضافی نقد رقم بھیج دی

ایک شخص کو کیش ڈسپنسر سے 500 روپے کے 5 نوٹ ملے، جس کے بعد یہ خبر پورے شہر میں پھیل گئی
شائع 26 جون 2022 09:59am
یہ خبر تیزی سے پھیل گئی اور مقامی لوگ اے ٹی ایم سے کیش نکالنے کے لیے دوڑ پڑے، تصویر: پکسل
یہ خبر تیزی سے پھیل گئی اور مقامی لوگ اے ٹی ایم سے کیش نکالنے کے لیے دوڑ پڑے، تصویر: پکسل

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ناگپور ضلع میں جب ایک شخص نے مشین سے صرف 500 روپے نکالنے کی کوشش کی، تو ایک (اے ٹی ایم) مشین نے 5 گنا اضافی نقد رقم بھیج دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک نوٹ کے بجائے، اس شخص کو کیش ڈسپنسر سے 500 روپے کے 5 نوٹ ملے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نے اس عمل کو دہرایا اور پھر سے 2500 روپے نقد مل گئے۔

مذکورہ واقعہ ناگپور شہر سے تقریباً 30 کلومیٹر دور واقع کھاپرکھیڑا قصبے میں پیش آیا تھا۔

تاہم خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی ساتھ ہی جلد ہی (اے ٹی ایم) کے باہر کیش نکالنے کے لیے رش لگ گیا۔

خیال رہے کہ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب تک کہ بینک کے ایک صارف نے مقامی پولیس کو آگاہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ مبینہ طور پر (اے ٹی ایم) مشین تکنیکی خرابی کی وجہ سے اضافی نقدی فراہم کر رہا تھا۔

Maharashtra

ٰIndia

Nagpur

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div