Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک

شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 2 جوان جام شہادت نوش کرگئے، آئی ایس پی آر
شائع 27 جون 2022 09:49am
سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 7دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2جوان بھی جام شہادت نوش کرگئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقا ت عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں جھڑپ ہوئی اور سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 7دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے ہتھیاراور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں بہادری سے لڑتے ہوئے 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، جن میں 44 سالہ شہید صوبیدار منیر حسین کا تعلق پاراچنار کرم جبکہ 38 سالہ حوالدار بابو خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا ۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کیلئے کلیرنس آپریشن جاری ہے ۔

rawalpindi

ISPR

security forces

terrorists

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div