Aaj News

منگل, مارچ 19, 2024  
08 Ramadan 1445  

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہونے کا امکان

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیابی کی صورت میں قرض معاہدے پر دستخط ہوں گے، وزیرخزانہ اور گورنراسٹیٹ بینک مذاکرات معاہدے پر دستخط کریں گے۔
شائع 27 جون 2022 12:07pm
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ بجٹ منظوری سے مشروط ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ بجٹ منظوری سے مشروط ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیابی کی صورت میں قرض معاہدے پر دستخط ہوں گے، وزیرخزانہ اور گورنراسٹیٹ بینک مذاکرات معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ بجٹ منظوری سے مشروط ہے، پاکستان نے قرض پروگرام 6 سے بڑھا کر 8 ارب ڈالر کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نےآئی ایم ایف سےقرض کی مدت میں ایک سال کی توسیع بھی مانگی ہے جبکہ پاکستان نےعالمی مالیاتی ادارے کی شرائط پرعملدرآمد بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ کا حجم تقریباً 10 ہزارارب روپے ہوجائےگا، پیٹرولیم مصنوعات پر 11فیصد سیلزٹیکس یکم جولائی سےوصول کیا جائےگا، پیٹرولیم مصنوعات پر50روپےفی لیٹرلیوی لگانےکافیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پرہرماہ 5روپے فی لیٹرلیوی لگانے پراتفاق ہوا ہے جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 7005 سے بڑھاکر7450ارب روپےکرنے پراتفاق ہوا ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

Dialogue

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div