Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سابق حسینہ عالم سشمیتا سین نے کس بات پر شکرادا کیا؟

انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی سمیت پیشہ ورانہ زندگی پر بھی کھل کر باتیں کیں
اپ ڈیٹ 02 جولائ 2022 02:15pm
The Icons: Sushmita Sen and Twinkle Khanna

سابق حسینہ عالم اور بالی وڈ اداکارہ 46 سالہ سشمیتا سین نے انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے کس بات پر شکرادا کیا۔

بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کو دیے گئے انٹرویو میں ذندگی میں ساتھ پیش آنے والے حالات واقعات کے بارے میں بات کی تھی۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کے کئی مرد حضرات کے ساتھ تعلقات رہے اور وہ اچھی شخصیت کے مالک بھی تھے۔

تاہم شادی نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں آنے والے مرد حضرات ایک طرح سے خود کو غیر محفوظ یا مایوس تصور کرتے تھے۔

اسی دوران سشمیتا سین نے بتایا کہ وہ اپنی 46 سالہ زندگی میں تین بار شادی کرتے کرتے بچ گئیں اور اب تک شادی نہ ہونے پر خدا کے شکرانے بھی ادا کیا۔

خیال رہے سشمیتا سین کے جن افراد سے تعلقات رہے میں سابق پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کا نام بھی آتا ہے۔

Bollywood

Sushmita Sen

Twinkle Khanna

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div