Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

کراچی کے صارفین پر بجلی گرادی گئی، 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری

اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے 380 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، نیپرا اعداد و شمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔
اپ ڈیٹ 04 جولائ 2022 04:59pm
نیپرا اعداد و شمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔

کراچی: شہر قائد کے صارفین پر بجلی گرا دی گئی ، نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکڑک کیلئے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں کے الیکڑک نے بجلی 11روپے 34 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی۔

کے الیکڑک حکام نے بتایاکہ مئی میں پی ایل ایل کے کنڑیکٹرز ڈیفالٹ کرگئے تھے۔

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے پوچھا کہ کیا اس کا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا؟، اس معاملے پرہمیں تحریری طورپرلکھ کردیں،سستا فیول اس لئے نہیں چلایا گیا کہ اس کو مستقبل میں چلائیں گے ،یہ کیا لاجک ہے ؟، جس پر کےالیکٹرحکام نےبتایاکہ ایندھن کوپیک ڈیمانڈ میں استعمال کیا۔

ممبرنیپرا رفیق شیخ نے کہاکہ کے الیکڑک سستی بجلی ہوتے ہوئے کیوں نہیں لے پا رہا؟سستی بجلی نہ لینے کی منطق ہمیں سمجھ نہیں۔

کے الیکڑک حکام نے کہا کہ نیشنل گرڈ میں شارٹ فال کے باعث ہمیں کم بجلی دی جارہی ہے۔

سماعت مکمل ہونے پر نیپرا نے کے الیکڑک کیلئے بجلی 9 روپے 66 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔

اضافہ مئی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، جس سے 380 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، نیپرا اعداد و شمارکا جائزہ لینے کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کرے گا۔

چیئرمین نیپرا نے کہا کہ کے الیکڑک کو سستی بجلی کیلئے نیپرا کی ضرورت ہوتو حاضر ہیں، ہم سستی بجلی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

nepra

karachi

Electricity Tariff

K-Electric

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div