Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

بشریٰ بی بی کے بھائی کو اینٹی کرپشن نے سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں طلب کرلیا

چیئرمین مارکیٹ کمیٹی طاہر ظہور کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرایا جس سے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا
شائع 04 جولائ 2022 09:07pm
اینٹی کرپشن ساہیوال میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔  فوٹو — فائل
اینٹی کرپشن ساہیوال میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ فوٹو — فائل

سرکاری زمین پر قبضے کا الزام میں سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو اینٹی کرپشن پنجاب نے تحقیقات کے لیے طلب کرلیا۔

حکام نے بتایا کہ احمد مجتبیٰ پر الزام ہے کہ انہوں نے دیپال پور میں سرکاری مارکیٹ کی زمین غیرقانونی طور پر لیز پر دی اورچیئرمین مارکیٹ کمیٹی طاہر ظہور کے ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کرایا جس سے قومی خزانے کو 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دیپال پور میں سرکاری جگہ پر قبضہ کروا کر دکانیں تعمیر کی گئیں، بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو تحقیقات کے لیے 6 جولائی کو اینٹی کرپشن ساہیوال میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

punjab

bushra bibi

anti corruption

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div