Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، وزیراعلیٰ کے انتخاب پر مشاورت کی جائے گی

اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیراعلی کا انتخاب افہام و تفہیم سے یقینی بنانے کے لیے مشاورت کی جائے گی
اپ ڈیٹ 05 جولائ 2022 01:18pm
لاہور: چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں: فوٹو(فائل)
لاہور: چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں: فوٹو(فائل)

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج اسپیکر چودھری پرویز الہیٰ کی زیر صدارت ہوگا۔

اسمبلی اجلاس میں پرائیویٹ ممبر ڈے کی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا، پنجاب اسمبلی کے28 جون کو منعقد ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان نے قانونی مسائل ، مہنگی اشیاء اور امن و امان پر بحث کی تھی۔

تاہم اسپیکر اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر سبطین خان کی درخواست پر پرائیویٹ ممبر ڈے پر مزید بحث کیلئے اجلاس کی کارروائی کو 5 جولائی تک ملتوی کیا تھا۔

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے معاملے پر اسپیکر چوہدری پرویز الہی کی زیر صدارت حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں پر مشتمل بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا۔

بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیراعلی کا انتخاب افہام و تفہیم سے یقینی بنانے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔

lahore

punjab assembly

Chaudhry Pervaiz Elahi

Speaker Punjab Assembly

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div