Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

قومی سلامتی کمیٹی کو کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر بریفنگ

افغانستان کی حکومت کی مدد سے کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت جاری ہے، مذاکراتی کمیٹی حکومتی قیادت میں سول اور فوجی نمائندوں پر مشتمل ہے
شائع 05 جولائ 2022 11:52pm
حتمی فیصلہ  فراہم کردہ رہنمائی اور اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔ فوٹو — فائل
حتمی فیصلہ فراہم کردہ رہنمائی اور اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔ فوٹو — فائل

اجلاس کو عسکری حکام نے قومی سلامتی کے امور اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پالیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، عسکری قیادت اور اور کالعدم ٹی ٹی پی سے مزاکرات کرنے والی کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

پارلیمانی کمیٹی کو سیکیورٹی صورتحال پر بریف کیا گیا، کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کے بارے میں ہوئی پیشرفت سے آگاہی بھی فراہم کی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ افغانستان کی حکومت کی سہولت کاری سے کالعدم ٹی ٹی پی سے بات چیت جاری ہے، مذاکراتی کمیٹی حکومتی قیادت میں سول اور فوجی نمائندوں پر مشتمل ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء کو بتایا گیا کہ کمیٹی آئین پاکستان کے دائرے میں بات چیت کر رہی ہے، حتمی فیصلہ آئین پاکستان کی روشنی میں پارلیمنٹ کی منظوری سے کیا جائے گا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے حوالے سے حتمی فیصلہ مستقبل کے لیے فراہم کردہ رہنمائی اور اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔

قومی سلامتی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان کی کمیٹی کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ آئین پاکستان کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے بات چیت کررہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس کے شرکا نے قوم اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف پاکستان نے غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی وجہ سے ملک کے تمام حصوں میں ریاستی عمل داری یقینی ہوئی، دستور پاکستان کے تحت طاقت کا استعمال صرف ریاست کا اختیار ہے، ریاست پاکستان اپنے شہداء کی قربانیوں اور متاثرہ خاندانوں کی امین و محافظ تھی، ہے اور رہے گی۔

afghanistan

Shehbaz Sharif

national security

pakistan army

TTP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div