Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

گولڑہ ریلوے اسٹیشن پرٹرین کی سیٹس نہ ملنے پر مسافروں کا احتجاج

‏اسلام آباد کے گولڑہ ریلوے اسٹیشن پرٹرین کی سیٹس نہ ملنے پرمسافروں نے بطور احتجاج ٹرین کو ٹریک کر روک دیا، ٹکٹس کے پیسے واپس ملنے پر مسافروں نے احتجاج ختم کردیا۔
شائع 08 جولائ 2022 11:56am
ریلوے حکام نے مسافروں کوٹکٹس کے پیسے واپس کردیئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
ریلوے حکام نے مسافروں کوٹکٹس کے پیسے واپس کردیئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

‏اسلام آبادکے گولڑہ ریلوے اسٹیشن پرٹرین کی سیٹس نہ ملنے پرمسافروں نے احتجاج کیا اور ٹرین کو ٹریک پر روک دیا۔

ذرائع کے مطابق ٹرین راولپنڈی سے ملتان جارہی تھی، جس میں ٹکٹ لینے کے باوجود مسافروں کو سیٹس نہ ملیں، جس کے بعد مسافر ٹرین کے اوپر چڑھ گئے اور ایک گھنٹے تک ٹرین رکی رہی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹکٹ لینےکے باوجود ٹرین میں سیٹس نہیں ملیں۔

ریلوے اسٹیشن کے عملے اور ریلوے پولیس نےموقع پر پہنچ کرمسافروں کوٹرین سے اتارا اورٹریک سے ہٹایا۔

ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافروں کوٹکٹس کے پیسے واپس کردیئےگئے ہیں، مسافروں کے احتجاج ختم کرنے پرٹرین کوروانہ کیا گیا۔

اسلام آباد

Train

golra railway station

passenger protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div