Aaj News

بدھ, اپريل 17, 2024  
08 Shawwal 1445  

کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ اعداد و شمار جاری

میں77.7ملی میٹر جب کہ اولڈ ایئر پورٹ میں 44، فیصل بیس میں 33 اور جناح ٹرمینل پر 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی
شائع 08 جولائ 2022 07:29pm
سب سے کم بارش نارتھ کراچی میں 0.5 ملی میٹر ریکارڈ۔ فوٹو — فائل
سب سے کم بارش نارتھ کراچی میں 0.5 ملی میٹر ریکارڈ۔ فوٹو — فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔

شہر میں گزشتہ چند روز سے کہیں ہلکی و تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کا نظام دھرم بھرم جب کہ کراچی کی تمام ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تیلاب کے مناظر پیش کر رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید ٹاؤن میں77.7ملی میٹر جب کہ اولڈ ایئر پورٹ میں 44، فیصل بیس میں 33 اور جناح ٹرمینل پر 31 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی روڈ پر 18.4، قائدآباد میں 11، کیماڑی میں 3 ملی میٹر، معمارمیں 2.1 جب کہ مسرور بیس میں 2 ملی میٹر بارش ہوچکی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق شہر میں سب سے کم بارش نارتھ کراچی میں 0.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

karachi

weather

Moonsoon

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div