Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
08 Shawwal 1445  

پرویز الٰہی کا پنجاب ضمنی الیکشن میں تمام نشستیں جیتنے کا دعویٰ

حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں دیے گئے حلف سے مکر گئے ہیں، سپریم کورٹ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں تقرر و تبادلوں اور ترقیاتی کاموں کا نوٹس لے
شائع 08 جولائ 2022 08:17pm
ووٹروں میں سامان تقسیم کر رہے ہیں۔. فوٹو — فائل
ووٹروں میں سامان تقسیم کر رہے ہیں۔. فوٹو — فائل

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبے کے ضمنی الیکشن میں تمام 20 نشستیں جیت کر ن لیگ سے اپنا مینڈیٹ واپس لینے کا دعویٰ کر دیا ہے۔

ایک بیان میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان اپنے حلقوں میں بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں، عوام نے انہیں رد کر دیا ہے، ان میں عوام کا سامنا کرنے کی بھی ہمت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت قوم کی واحد امید ہیں، وہ عوام کو اس کرپٹ اور جعلی حکومت سے نجات دلائیں گے، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا گراف بلند ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ن لیگ نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں دیے گئے حلف سے مکر گئے ہیں، سپریم کورٹ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں تقرر و تبادلوں اور ترقیاتی کاموں کا نوٹس لے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہے، ن لیگی امیدوار یوٹیلٹی اسٹور کے ٹرک میں ووٹروں میں سامان تقسیم کر رہے ہیں۔.

pti

Supreme Court

Chaudhry Pervaiz Elahi

punjab by election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div