Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے پی پی167 لاہور میں بدامنی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر نے پولیس رپورٹ پراعتراض اٹھا دیا جبکہ ن لیگی امیدوارنذیر چوہان نے حلقہ پی پی 167کے نتائج کوامتناع میں رکھنے اورتحقیقات کی استدعا کردی۔
شائع 19 جولائ 2022 01:34pm
پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر نے پولیس رپورٹ پراعتراض اٹھا دیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر نے پولیس رپورٹ پراعتراض اٹھا دیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی167 لاہور میں بدامنی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ، انکوائری کمیٹی اور سی سی پی او لاہور رپورٹ کے ہمراہ پیش ہوئے۔

نذیر چوہان کے وکیل خالد اسحاق نے پی پی167 کے نتائج کو امتناع میں رکھتے ہوئے مزید تحقیقات کی استدعا کی اورمؤقف اپنایا کہ اگرغیر قانونی کام ہوا ہے تو وہ پولنگ اسٹیشن تک محدود نہیں ،جو بھی مجرم ہے اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار شبیرگجر کی معاون وکیل کاشفہ نیاز نے پولیس رپورٹ پراعتراض اٹھایا اور کہاکہ رپورٹ پنجاب حکومت کے ماتحت پولیس نے تیارکی۔

پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار شبیرگجر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئےاور چیف الیکشن کمشنرکے استفسارپر بتایا کہ الیکشن عمل ٹھیک ہوا، میرے ساتھ زیادتی ہوئی، آراو نے ہمیں ریلیف دیا، کمیشن بھی ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے ۔

ECP

اسلام آباد

punjab by election

PP 167 Lahore

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div