Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

ایرانی خاتون نے پہلی مرتبہ دنیا کی دوسری بلند چوٹی سرکرلی

بلند ترین پہاڑوں کو سر کرنے میں متعدد کوہ پیما اپنی جان گنوا دیتے ہیں
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2022 02:50pm
تصویر، ایرانی خبر رساں ایجنسی
تصویر، ایرانی خبر رساں ایجنسی

افسانہ حسام فرد ایران کی پہلی خاتون بن گئی ہے جنہوں نے کامیابی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو سر کر لیا۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی (کےٹو) کی بلندی 8 ہزار611 میٹر ہے۔

قبل ازیں افسانہ مئی میں ایک مہم کے دوران ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر پہنچنے والی صرف تیسری خاتون بن گئیں تھیں۔

تاہم ماؤنٹ ایورسٹ کو 9 ہزار مرتبہ سے زیادہ سر کیا جا چکا ہے۔

کے ٹو پہاڑ کو سر کرنا ایک مشکل عمل ہے، جس دوران متعدد کوہ پیما اپنی جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

کے ٹو پر ہوا کی رفتار200 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہوسکتی ہے، جبکہ درجہ حرارت منفی 60 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

Iran

k2 mountain

Women

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div