Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

جنگ کے دوران غیر حساس فوٹوشوٹ پر یوکرینی صدر تنقید کی زد میں

ملک میں جاری جنگ کے بیچ ان تصاویر کو دیکھنا لوگوں کو عجیب محسوس ہو رہا ہے۔
شائع 27 جولائ 2022 04:13pm
تصویر بزریعہ پیلز میگزین
تصویر بزریعہ پیلز میگزین

2014 میں شروع ہونے والا روس یوکرین تنازعہ 24 فروری 2022 کو باقاعدہ جنگ میں تبدیل ہوگیا، یوکرین پر روس کے حملے کو 154 دن ہوچکے ہیں۔

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ دنیا بے حس ہوچکی ہے اور اس صدی کے بدترین انسانی بحرانوں کو نظر انداز کیا جا چکا ہے۔

اپریل 2022 میں، ووگ میگزین نے اسی حوالے سے یوکرین کے صدر ولادیمیر اولیکسانڈرووچ زیلنسکی کی اہلیہ اولینا زیلنسکا کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو کیا۔

انٹرویو میں اولینا نے حملے والے دن کو کسی بھی دوسرے دن کی طرح عام قرار دیتے ہوئے کہا، “یہ ایک معمول کا دن تھا، اسکول سے واپس آنے والے بچے، معمول کے گھریلو کام، اگلے اسکول کے دن کی تیاری۔”

انہوں نے کہا کہ، “ہم تناؤ کا شکار تھے۔ ممکنہ حملے کے بارے میں ہر جگہ بہت سی باتیں ہوئیں۔ لیکن آخری لمحات تک یہ یقین کرنا ناممکن تھا کہ ایسا ہو گا، وہ بھی اکیسویں صدی میں؟ جدید دنیا میں؟”

اولینا نے بتایا کہ “صبح 4 سے 5 بجے کے درمیان، ایک زوردار دھمک کی وجہ سے میری آنکگ کھل گئی، مجھے فوری طور پر احساس نہیں ہوا کہ یہ ایک دھماکہ تھا۔ میں سمجھ نہیں پائی کہ یہ کیا تھا۔ میرے شوہر بستر پر نہیں تھے۔ لیکن جب میں اٹھی تو میں نے انہیں پہلے سے ہی ایک سوٹ میں ملبوس پایا، (یہ آخری بار تھا جب میں نے انہیں سوٹ اور سفید شرٹ میں دیکھا تھا، تب سے وہ فوجی وردی میں ہیں۔)

روس یوکرین جنگ میں اب تک مجموعی طور پر 12,227 ہلاکتیں ہوئی ہیں، تاہم صدر کے مطابق ہلاکتوں کی اصل تعداد 40,000 سے تجاوز کر گئی ہے اور زخمیوں کی تعداد بھی دسیوں ہزار ہے۔

لیکن اسی دوران صدر ولادیمیر اولیکسانڈروویچ زیلینسکی اور خاتون اول اولینا زیلنسکا ووگ کے ڈیجیٹل سرورق پر ایک ساتھ نظر آئے۔

تصاویر ملاحظہ کیجئے:

سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہوئیں تو لوگوں نے اس وقت یوکرینی شہریوں کو درپیش مسئلے کی سنگینی پر سوال اٹھانے شروع کردئیے۔

یہ تصاویر مشہور فوٹوگرافر اینی لیبووٹز نے عکس بند کی ہیں۔

ملک میں جاری جنگ کے بیچ ان تصاویر کو دیکھنا لوگوں کو عجیب محسوس ہو رہا ہے۔

کچھ کا خیال ہے کہ درحقیقت یہ تصاویر توجہ دلانے کی امید میں شوٹ کی گئی تھیں۔

Russo Ukraine War

Vladimir Zelensky

Photoshoot

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div