Aaj News

وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون، لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق معلومات لیں

وزیراعظم نے 12 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق تشویش و فکرمندی کا اظہار کیا۔
اپ ڈیٹ 02 اگست 2022 12:08pm
<p>آرمی چیف نے وزیراعظم کو گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی</p>

آرمی چیف نے وزیراعظم کو گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اے پی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو گزشتہ شب سے جاری تلاش کی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے 12 کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت آرمی کے 6 افسران اور جوان کی سلامتی سے متعلق اپنی تشویش اور فکرمندی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ایک بہترین پروفیشنل اور نہایت اچھے انسان ہیں، دعاگو ہوں کہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام لوگ بحفاظت ہوں،قوم وطن کے ان بہادر بیٹوں کی بحفاظت واپسی کے لیے خصوصی دعا کرے، پوری قوم اس حادثے پر انتہائی مغموم اور افسردہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب زدگان کی مدد کرنے والے یہ فرض شناس بیٹے خدمت کی اعلیٰ مثال بن کر سامنے آئے ہیں،یہ ہے اپنے بھائیوں ،بہنوں اور بچوں کی خدمت کا وہ عظیم جذبہ جو پاکستان کی حقیقی طاقت ہے۔

ISPR

Army Chief

COAS

اسلام آباد

Army Chief General Qamar Javed Bajwa

PM Shehbaz Sharif

Comments are closed on this story.