Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

فیکٹ چیک: کیا امریکی ملٹری ڈرون نے بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا؟

ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد کیرن گفورڈ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام جنٹیل آسٹن میں تبدیل ہوچکا ہے جب کہ صارف نے اپنی وائرل ٹوئٹ سمیت تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں
اپ ڈیٹ 03 اگست 2022 12:29am
افواہوں کی بھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ فوٹو — فائل
افواہوں کی بھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ فوٹو — فائل

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز بلوچستان سے لاپتہ ہونے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو امریکی ڈرون کی جانب سے نشانہ بنانے کے متعلق جھوٹی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بلوچستان میں لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے اور سوار افسران کی شہادت کی تصدیق کی۔

فوٹو — اسکرین گریب/ ٹوئٹر
فوٹو — اسکرین گریب/ ٹوئٹر

افواہوں کی ابتدا ٹوئٹر پر موجود کیرن ای گفورڈ نامی جعلی اکاؤنٹ سے ہوئی جس نے خود کو پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کے لیول 2 پالیسی ایڈوائزر ظاہر کیا، در حقیقت پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم ہیں۔

فوٹو — اسکرین گریب/ ٹوئٹر
فوٹو — اسکرین گریب/ ٹوئٹر

فیک اکاؤنٹ سے صارف نے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ “پاکستان میں امریکی سفارتخانے کو یہ بتاتے ہوئے افسوس ہے کہ ہمارے ایک ٹیکنیکل ڈرون نے غلطی سے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔”

ٹوئٹر صارف کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ چند ہی لمحوں میں سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ واضح رہے کہ متنازع ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے کئی گھنٹوں تک کیرن گفورڈ کے ٹوئٹر پر صرف دو فالووز تھے جب کہ انہوں نے یہ اکاؤنٹ گزشتہ برس کے اکتوبر میں بنایا تھا۔

ٹوئٹ وائرل ہونے کے بعد کیرن گفورڈ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا نام چنٹیل آسٹن میں تبدیل ہوچکا ہے جب کہ صارف نے اپنی وائرل ٹوئٹ سمیت تمام پوسٹ ڈیلیٹ کردی ہیں اور اب وہ تقریباً 800 فالوورز بھی حاصل کرچکے ہیں۔

البتہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے یا کونسل خانوں کی طرف سے ایسی بے بنیاد افواہوں کی بھی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب ٹوئٹر صارفین کیرن گرفرڈ اکاؤنٹ کو جعلی قرار دے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس اکاؤنٹ اور شخص کا امریکی سفیر سے کوئی تعلق نہیں تاہم اس حوالے سے اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانے کی جانب سے سرکاری سطح کی تردید کا انتظار ہے۔

ٹویٹر

social media

Drone Attack

USA

fake account

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div