Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

عمران خان سمیت اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ

تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
شائع 03 اگست 2022 09:53am
تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔  فوٹو — فائل
تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔ فوٹو — فائل

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم او چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان کے علاوہ جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں سابق گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو بیرون ملک سفرکرنے سے روکنے کے لیے کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق تمام افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس کے مطابق تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خا ن کے بیان حلفی کو بھی غلط قراردیا۔

pti

Federal govt

ECP

ECL

imran khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div