Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

امت مسلمہ کے لیے خوشخبری، خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹادی گئیں

کورونا کے باعث ڈھائی سال قبل بیت اللہ شریف کے گرد عارضی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔
اپ ڈیٹ 03 اگست 2022 03:34pm
خانہ کعبہ اور حجر اسود کو ہاتھ لگانے اور بوسہ دینے پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ حرمین شریفین
خانہ کعبہ اور حجر اسود کو ہاتھ لگانے اور بوسہ دینے پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ حرمین شریفین

امت مسلمہ کے لیے خوشخبری ہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف سے ڈھائی سال بعد حفاظتی رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔

حرمین شریفین انتظامی امور کے سربراہ امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے خانہ کعبہ کے اطراف سے حفاظتی رکاوٹوں کو ہٹانے کا حکم جاری کیا۔

جس کے بعد خانہ کعبہ اور حجر اسود کو ہاتھ لگانے اور بوسہ دینے پر عائد پابندی ختم کردی گئی۔

اب زائرین مقام ملتزم پر دعائیں کرسکیں گے اور حجر اسود کو بوسہ دے سکیں گے، اس کے علاوہ زائرین حطیم کے اندر بھی نماز ادا کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ کورونا کے باعث ڈھائی سال قبل بیت اللہ شریف کے گرد عارضی رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔

Makkah Mukarma

Barriers

Khana Kaaba

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div