Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مہم چلا رکھی ہے: بلال اظہر

عمران خان کے پاس جعلی صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ تھا جسے الیکشن کمیشن نے جھوٹا ہونے کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا
شائع 04 اگست 2022 05:23pm
چوری پکڑی جائے تو یہ عدالتوں سے بھاگتے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
چوری پکڑی جائے تو یہ عدالتوں سے بھاگتے ہیں۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی بلال اظہر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملازمین کے نام پر اکاؤنٹ کھلوا کر پیسے وصول کیئے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیرات کے نام پر عوام سے پیسے بٹورے اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کو جھوٹے دستاویزات جمع کرائے۔

انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس 8 سال تک زیر التواء رہا جب کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل فنانشل ٹائمز کی اسٹوری بھی سامنے آئی، عارف نقوی نے روٹن کرکٹ سے عمران خان کیلئے پیسے اکٹھے کیئے۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ برطانیہ کے ایونٹ میں عمران خان نے 21 لاکھ ڈالر بٹورے، جنہوں نے اپنے ملازمین کے نام پر اکاؤنٹ کھلوا کر پیسے وصول کیئے، اب اگر ان کی چوری پکڑی جائے تو یہ عدالتوں سے بھاگتے ہیں۔

بلال اظہر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس جعلی صادق اور امین کا سرٹیفکیٹ تھا جسے الیکشن کمیشن نے جھوٹا ہونے کا سرٹیفیکٹ جاری کردیا ہے اسی لئے انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف مہم چلا رکھی ہے۔

pti

ECP

imran khan

corruption case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div