Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

زمین کا 50 میٹر ٹکڑا جہاں قتل سمیت کسی بھی جرم کی کوئی سزا نہیں

روئے زمین پر ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں اگر آپ قتل بھی کردیں تو تکنیکی بنیادوں پر سزا سے مکمل طور پر بچ سکتے...
شائع 04 اگست 2022 08:25pm
قانون کے پروفیسر برائن سی کالٹ نے اپنے 2005 کے مضمون ‘The Perfect Crime’ میں اس آئینی خامی کو دریافت کیا
قانون کے پروفیسر برائن سی کالٹ نے اپنے 2005 کے مضمون ‘The Perfect Crime’ میں اس آئینی خامی کو دریافت کیا

روئے زمین پر ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں اگر آپ قتل بھی کردیں تو تکنیکی بنیادوں پر سزا سے مکمل طور پر بچ سکتے ہیں۔

امریکا کے یلو اسٹون نیشنل پارک میں 50 مربع میٹر کا ایک الگ تھلگ حصہ ہے جو کسی بھی قانون سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہے۔

“ڈیتھ زون” کے طور پر مشہور یہ علاقہ مکمل طور پر غیر آباد ہے اور امریکی آئین کے کسی بھی دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

اگر آپ امریکا میں کوئی جرم کرتے ہیں، تو آپ پر ریاست یا وفاقی حکومت کے ذریعے مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔

لیکن یلو اسٹون نیشنل پارک خاص ہے، کیونکہ اس کی حدود میں صرف وفاقی حکومت ہی مقدمہ چلا سکتی ہے۔

وفاقی قانون میں امریکا کو 19 اضلاع میں تقسیم کیا گیا ہے، جو قانوناً ریاستی حدود سے تجاوز نہیں کر سکتے۔

 یلو اسٹون پارک کا زون آف ڈیتھ (تصویر: ٹام اسکاٹ/یوٹیوب
یلو اسٹون پارک کا زون آف ڈیتھ (تصویر: ٹام اسکاٹ/یوٹیوب

کانگریس نے پورا یلو اسٹون وائیومنگ صوبے کو دے دیا، اس حقیقت کے باوجود کہ پارک کا کچھ حصہ آیڈاہو میں ہے۔

اگر آپ پر کسی جرم کا الزام ہے تو امریکی آئین کی چھٹی ترمیم کہتی ہے کہ آپ کو ریاست اور ضلع کی جیوری کے ذریعہ مقدمہ لڑنے کا حق حاصل ہے۔

لہٰذا اس عجیب و غریب اوورلیپ زون میں ہونے والے جرائم کے لیے صرف ان لوگوں میں سے جیوری ممبران کو چننا پڑے گا جو آیڈاہو اسٹیٹ اور ویومنگ ڈسٹرکٹ میں رہتے ہیں اور یہاں کی آبادی صفر ہے۔

یعنی اگر کوئی جیوری نہیں تو کوئی ٹرائل بھی نہیں، اور کوئی سزا بھی نہیں۔

جب سے قانون کے پروفیسر برائن سی کالٹ نے اپنے 2005 کے مضمون ‘The Perfect Crime’ میں اس خامی کو دریافت کیا ہے، تب سے آج تک تحریر طور پر زون آف ڈیتھ میں کوئی قابلِ ذکر جرم نہیں ہوا ہے۔

Murder

Yellow Stone National Park

Zone of Death

Wyoming

Idaho

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div