Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

پنجاب حکومت کا 25 مئی واقعات پر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کو نوٹس جاری کرنے فیصلہ

حکومت پنجاب آئندہ ہفتے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی، جس کے ٹی او آرز میں تشدد میں ملوث پولیس افسران کے بارے میں نشاندہی کرنا ہوگا
شائع 08 اگست 2022 07:43pm
ملوث پولیس افسران کے بارے میں نشاندہی کرنا ہوگا۔ فوٹو — فائل
ملوث پولیس افسران کے بارے میں نشاندہی کرنا ہوگا۔ فوٹو — فائل

لاہور: حکومت پنجاب نے 25 مئی تشدد کے واقعات کی تحقیقات کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی زیر صدارت ایوان وزیر اعلٰی میں اعلٰی سطحی مشاورتی اجلاس ہوا جس میں 25 مئی تشدد کے واقعات کا جائزہ لیا گیا۔

تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے تشدد کے واقعات اور سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی طرف سے ایوان می‍ں پولیس بلانے کے واقعہ کے لئے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پنجاب آئندہ ہفتے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گی، جس کے ٹی او آرز میں تشدد میں ملوث پولیس افسران کے بارے میں نشاندہی کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ لیگی رہنماؤں بشمول عطا اللہ تارڈ اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو بھی نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ٹیم ایک ہفتے میں اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اس ضمن میں کمیٹی قائم کریں گے جو عدالتی فیصلے کی آڑ میں دوست مزاری کے قانون سے تجاوز کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لے گی۔

pti

PMLN

JIT

Punjab Govt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div