Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

لائیو اپ ڈیٹس: وزیراعظم شہبازشریف کی خیبر پختونخوا آمد، سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ

ملک میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پر آج نیوز کی لائیو اپ ڈیٹس
اپ ڈیٹ 29 اگست 2022 01:44pm
تصویر: اے پی پی
تصویر: اے پی پی

وزیراعظم شہبازشریف صوبہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے نوشہرہ پہنچ گئے۔

شہباز شریف کے دوران انہوں نے سیلاب متاثرین کے کیمپ کا دورہ کیا ساتھ ہی وہاں موجود متاثرین سے بات چیت کی اوران کے مسائل بھی سنے۔

ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو10،10 لاکھ روپے، جبکہ سیلاب متاثرین کو 25،25 ہزارروپے دیے جائیں گے۔

بارشوں اور سيلاب کی تباہ کارياں، اموات کی تعداد 1061 ہوگئی

ملک بھر میں مون سون بارشوں اور سيلاب کی تباہ کارياں جارى ہیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کى تعداد 1061 ہوگئی۔

نيشنل ڈيزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹى (این ڈی ایم اے) نے مون سون بارشوں اور سيلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کى تفصیلات جاری کردیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مون سون بارشوں اورسيلاب سے مزيد 28 افراد زندگى کى بازى ہارگئے۔

پاک آرمی اور پنجاب رینجرز نے متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے لاہور ڈویژن میں17 مختلف مقامات پر امدادی کیمپس لگائے۔ آئی ایس پی آر نےعوام سے اپیل کی ہے کہ ضرورت کی اس گھڑی میں دل کھول کرعطیات دیں اور متاثرین کو ریلیف پہنچائیں-

بلوچستان کے تعلیمی ادارے مزید 5 روز کے لیے بند

سیلاب کے باعث بلوچستان بھر کے تعلیمی اداروں کو مزید 5روز کے لیے بند کردیا گیا جبکہ صوبائی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

صوبائی وزیر تعلیم نصیب اللہ مری نے بتایا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث بلوچستان کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو 5 روزکے لیے مزید بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام سرکاری تعلیمی ادارے 29 اگست سے 5 ستمبر جمعہ تک بند رہیں گے۔

وزیراعظم کا بلوچستان کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے جعفرآباد کے گاؤں حاجی اللہ دینو پہنچے اور بحالی کے کاموں کا جائزہ لیا، جبکہ شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

نوٹ: اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جاتی رہیں گی

Rain

NDMA

Pakistan rains

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div