Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

عمران خان توہین عدالت کیس: ایک روز قبل ضابطہ اخلاق کا سرکلر جاری

کورٹ روم نمبر ون میں داخلہ رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہوگا، سرکلر
شائع 30 اگست 2022 10:44am
اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ کل دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ کل دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان توہین عدالت کیس کی سماعت سے ایک روزقبل ضابطہ اخلاق جاری کردیا گیا۔

رجسٹراراسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے حوالے سے ضابطہ اخلاق کا سرکلرجاری کردیا ۔

سرکلر کے مطابق کورٹ روم نمبر ون میں دوران سماعت داخلہ رجسٹرار آفس کے جاری کردہ پاس سے مشروط ہوگا، 15 کورٹ رپورٹرز کو کمرہ عدالت میں موجودگی کی اجازت ہوگی جبکہ ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کے 5،5 وکلا کو اجازت ہوگی۔

سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی لیگل ٹیم کے 15 وکلا کمرہ عدالت میں جاسکیں گے، اٹارنی جنرل آفس اور ایڈوکیٹ جنرل آفس سے 15 لاء افسران کو اجازت ہوگی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی لائیو تقاریر پر عائد پابندی ختم

عدالتِ عالیہ کے رجسٹرار کے سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ عمران خان کی لیگل ٹیم، وکلا باڈیز، اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس آج لسٹیں جمع کرائیں۔

سرکلر میں اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو بھی 15 صحافیوں کی لسٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ لسٹوں کی فراہمی کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کا رجسٹرار آفس پاس جاری کرے گا۔

سرکلر کے مطابق کورٹ ڈیکورم کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیںِ جبکہ 5 رکنی لارجر بینچ کل دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی لائیو تقاریر پر پابندی ختم کردی تھی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عمران خان پر پابندی کا پیمرا آرڈر معطل کرتے ہوئے پیمرا اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

Code of conduct

registrar office high court

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div